Uncategorized

لاہور، سکیورٹی اداروں کی کارروائی، داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے بتایا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے بعد مختلف علاقوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے تین تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تینوں دہشت گرد شام میں داعش کے رہنماوں سے رابطے میں تھے، اور تینوں دہشت گرد نوجوان لڑکیوں کو شام میں جانے کیلئے مائل بھی کرتے تھے۔ ان میں سے عثمان ملک نامی دہشتگرد کو سمن آباد کے علاقے سے جبکہ احسن صدیق کو شام نگر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button