Uncategorized
داعش پنجاب نیٹ ورک کا گرفتار ہونیوالا اہم کارندہ عمر اسلام آباد منتقل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور سے گرفتار داعش کے دہشت گرد حافظ عمر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد منقتل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حافظ عمر داعش پنجاب نیٹ ورک کا اہم کارندہ ہے، داعش کے دہشت گرد عبداللہ یوسف نے صفورا بس پر حملے کے احکامات بھی حافظ عمر کو دیئے تھے۔ حافظ عمر سانحہ صفورا کا ماسٹر مائنڈ اور برین واشنگ کا ماہر ہے، حافظ عمر سانحہ صفورا میں ملوث ہے اور حافظ عمر نے ہی بس کے اندر گھس کر فائرنگ کی۔ حافظ عمر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔