پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی عرب نے سال نو کا آغاز شیعہ نسل کشی سے کیا ہے، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے نئے سال کی ابتداء شیعہ نسل کشی سے کی ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حمید حسین امامی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کے عدالتی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شیخ باقر النمر نے ساری زندگی اتحاد و وحدت کی ترویج میں گزاری۔ فقط جمہوری اور معاشرتی آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر عدالتی قتل سراسر ناانصافی ہے۔ مسلط شدہ حکمران کب تک ظلم و ستم کے ذریعے حق کی آواز کو دباتے رہیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کی حکومت سے شیعہ دشمنی کو ختم کرانے میں اور سعودی شیعہ شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ اغیار کی ایماء پر بننے والے 34 ممالک کے اتحاد میں شامل نہ ہو۔ اس سے پہلے پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے بہت استعمال ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button