Uncategorized
شیخ باقر نمر کی شہادت سعودی عرب کیجانب سے انسانی حقوق کی بڑی خلاف ورزی ہے، سلمان الحسینی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاڑکانہ ڈویژن کے صدر سلمان الحسینی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شیخ باقر النمر کی شہادت سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑی خلاف ورزی ہے، جو کہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، سعودی بادشاہت اپنے زوال کی طرف تیزی سے گامزن ہے، سعودی فرعونیت کو امریکا اور اس کے اتحادی اب بہت دیر تک قائم نہیں رکھ سکیں گے، کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوئی ہے، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ ہر فرعونیت کو اپنے منطقی انجام تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔