پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی وزیر خارجہ کا استقبال ایک قاتل دہشتگرد کے طور پر کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ بخش علی خان جکھرانی، دائو، دودا پور امیر آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالص محمدی اسلام جس کے علم بردار امام خمینی تھے، اب عالمی انقلابی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔ نایئجیریا، سعودی عرب، بحرین سمیت دنیا کے درجنوں ممالک کے عوام سامراج مخالف اس انقلابی تحریک میں شامل ہوکر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو رسوا کر رہے ہیں۔ آیة اللہ شہید باقر النمر کی شہادت آل سعود کے ظالمانہ اقتدار کے خاتمے اور ظالموں کے عبرت ناک انجام کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ اور آل سعود کے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں، سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال ایک قاتل دہشتگرد کے طور پر کیا جائے۔ آل سعود دنیا بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے حامی اور سرپرست ہے، عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ طالبان، القاعدہ اور داعش آل سعود کے دیئے ہوئے تحفے ہیں، تکفیری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آلِ یہود اور آل سعود کا خاتمہ ضروری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button