Uncategorized

گجرات، عالمی دہشتگرد گروہ داعش کی لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب کے شہر ڈنگہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سےعالمی تکفیری دہشتگرد گروہہ داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 5 جنوری کو حسب معمول کھلا تو تدریسی حصے سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے۔ پمفلٹس پر تحریر تھا کہ ’’ہم اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی۔ داعش زندہ باد‘‘۔ لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اسکول کا محاصرہ کر لیا اور اسکول کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ واقعہ کے بعد طالبات کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button