Uncategorized

سندھ کے علاقے کوٹری سے بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی اور مطلوب تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سندھ رینجرز نے کوٹری کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم اور مطلوب تکفیری دہشتگرد گرفتار کرلیا، اہم کارروائی کراچی سے گرفتار تکفیری دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب تکفیری دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی حامد فاروقی کے مطابق دہشتگرد مہربان کو کوٹری کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد دیگر دہشتگردوں کی مالی معاونت اور انہیں اسلحہ فراہم کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد مہربان، بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھ تھا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے، گرفتار دہشتگرد مہربان ولد بادشاہ خان نے کراچی میں متعدد کارروائیاں کیں۔ دہشتگرد ڈکیتی کرکے رقم بیت اللہ محسود کو بھیجتا تھا۔ دہشت گرد کو کراچی سے گرفتار چار دہشتگردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button