Uncategorized

شہید نمر کی سزائے موت سے آؒل سعود کو رسوائی ملی ہے، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی ایران تنازع میں جانبداری سے باز رہے، امت کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کریں، سعودی عرب کی طرف جھکاؤ خارجہ پالیسی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، 34 ممالک کے اتحاد میں شمولیت پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ رہنما آیت اللہ الشیخ نمر باقر النمر کو دی جانیوالی سزائے موت سے آل سعود کو سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے اور تنقید برداشت کرنے کی ہمت پیدا کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پایا جانے والا اختلاف کھل کر سامنے آگیا ہے، یہی وہ صورتحال ہے جو عالم اسلام کے دشمنوں کا ایجنڈا ہے، اس تنازع میں پاکستان کا غیر جانبدار رہنا ہی قومی مفاد میں ہوگا، لیکن میاں نواز شریف کا جھکاؤ سعودی عرب کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرکے احسن اقدام کیا، مگر آیت اللہ باقرالنمر کے قتل کی مذمت نہیں کی، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں کی پھانسیوں پر تنقید کرنیوالے باقرالنمر کے قتل پر خاموش کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مصر میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب اسلامی حکومت کے فوج کے ہاتھوں خاتمے کی حمایت کی اور شام میں بھی تکفیری دہشتگرد گروہوں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ یمن اور بحرین میں بھی مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے، یہ رویہ خادم الحرمین کا نہیں، قبضہ گروپ کا ہے، جس کا اقوام متحدہ اور او آئی سی کو نوٹس لینا چاہیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button