Uncategorized

شہید نمر کا قتل سعودی عرب کا اندرونی نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے، علی مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ باقر النمر کے بہیمانہ قتل کو کسی ایک ملک کا اندرونی مسئلہ قرار دینے کی کوششیں کی جاری ہیں جبکہ آیت اللہ نمر کے دردناک قتل کی مذمت کسی ملک کے اندرونی معاملے میں مداخلت نہیں بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کو چاہیئے کہ وہ اس عظیم ظلم پر آل سعود سے احتجاج کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف عربوں، مسلمانوں اور کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ بے گناہ انسانوں کے قتل، انسانیت اور انسانی حقوق کی بزور قوت کھلم کھلا خلاف ورزی کا مسئلہ ہے، جس کی ہر انسان کو مذمت کرنی چاہیئے اور دنیا کے تمام ممالک کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے کہ ظلم کہیں بھی ہو اور ظالم کوئی بھی ہو، ظالم کو روکنا اور مظلوم کا ساتھ دنیا پوری دنیا کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہمیشہ ظالمین سے نفرت اور مظلومین جہان کی حمایت کی اور یہی درس علوی و حسینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سازشی عناصر اس مسئلہ کو سنی شیعہ کا رنگ دیکر اسرائیل و داعش کے وجود کو تقویت فراہم کرنا چاہتے ہیں، جو کہ عالم اسلام اور انسایت کے قتل کے مترادف ہے۔ اس موقع پر مرکزی سینیئر نائب صدر احسن نقوی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ الشیخ نمر باقر النمر کو شہید کرکے درحقیقت عدل و انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کا سر قلم کیا گیا، اس عظیم ظلم و بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button