Uncategorized

سعودی ایرانی جنگ میں پاکستان فریق بننے کیلئے پر تول رہا ہے، شاہ اویس نورانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلٰی شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ خارجہ امور کا شعبہ عالمی سیاست کے معیار کی پالیسی ترتیب دینے کا اہل نہیں ہے، پہلے بھارت کے ساتھ کمزور خارجہ تعلقات قائم کئے اور اب سعودی ایرانی جنگ میں خارجہ دفتر طرفداری کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔ معززین کے وفود اور جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی ذمہ داران سے مختلف ملاقاتوں میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا خارجہ ڈیپارمنٹ اس وقت مکمل طور پر نااہل ہے، سول اور ملٹری ملاپ سے تخلیق کیا گیا یہ خارجہ ڈیپارٹمنٹ اب تک کوئی بھی مضبوط پالیسی نہیں دے سکا ہے، بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اور تجارت کے معاملے پر ہم نے کمزور پالیسی ترتیب دی، بنگلا دیش کے حوالے سے ہمیں خبر ہی نہیں کہ سفارتی تعلقات کا رویہ کس زاویئے پر ہو اور اب سعودی ایرانی جنگ میں پاکستان فریق بننے کے حوالے سے پر تول رہا ہے، ہمیں کیا ضرورت ہے آگ کی بھٹی میں کودنے کی؟ پاکستان نے ہر دور میں مسلم ممالک کے درمیاں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، اگر پاکستان نے کسی بھی فریق کی طرفداری کی تو ملک میں انارکی پھیلے گی اور مختلف مکاتب فکر کے انتہا پسند آمنے سامنے آئیں گے، اپنے گھر کا امن اولین ترجیح ہونی چاہیئے، اگر وفاقی حکومت علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے تو ہم پہلے کی طرح سے ایک بار پھر تمام مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و امن کی فضا قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button