Uncategorized

شکار پورآج بھی بارود کا ڈھیر ہے، بہت بڑی تعداد میں دہشتگرد ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شکارپور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے شکارپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکارپور آج بھی بارود کا ڈھیر ہے اور بہت بڑی تعداد میں دہشت گرد ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے اڈوں پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کو فنڈ اور دیگر سہولیات کون فراہم کر رہا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ شکارپور سے دو چارتکفیری دہشتگرد گرفتار کرنے سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا، اس لئے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شکارپور میں ضرب عضب کی طرح کا آپریشن کرے اور انسانیت کے قاتلوں کو پھانسیوں پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک لاکھوں افراد کے سامنے کئے ہوئے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور سانحے کا کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے اور شہیدوں کے ورثاء سے انصاف کیا جائے۔ شکار پور شہداء کمیٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہیدوں کے ورثاء کو سرکاری نوکری اور ٹاور منصوب کرنے کا اعلان کرے اور اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے اعلان کیا کہ 30 جنوری کو لکھی در گھنٹہ گھر چوک پر شہیدوں کی برسی منائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button