Uncategorized

پاکستانی حکومت ایران اور سعودی عرب کے تنازع میں مصالحتی کردار ادا کرے، سراج الحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک علم دوست، قلم دوست اور کتاب دوست جماعت ہے، اس لئے ہمارا صحافی حضرات سے قلبی اور فطری تعلق بھی ہے، صحافی حضرات کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے لیکن بدقسمتی سے آزادی صحافت کو سلب کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے، اس کے باوجود صحافی اپنا کردار کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ایران اور سعودی عرب کے تنازع میں مصالحتی کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ممبران کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جنرل سکریڑی اے ایچ خانزادہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، نائب امراء برجیس احمد، مظفر احمد ہاشمی، ڈپٹی سکریٹری راشد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ پہلے کی طرح پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایک ایسے نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں، جس میں عدل و انصاف، امن و سکون اور خوشحالی ہو، آئین کے تحت بھی پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اسلام کے عادلانہ اور بابرکت نظام کے قیام سے ہی ہم اپنے مسائل و مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشمکش ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی سے پاکستان کے عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں، اس وقت سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے، آزادی صحافت اور آزادی رائے کی جدوجہد میں ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button