Uncategorized

پاکستان میں داعش کا فعال ہونا تباہی لائے گا، علامہ شاہ تراب الحق قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ شام و عراق کے بعد پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا فعال ہونا تباہی لائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس فتنے کے خلاف سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا، افسوس کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان دشمن سے نمٹنے کے بجائے آپس میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سعودیہ ایران میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محاذ آرائی سے نقصان ہی ہوگا، پاکستانی حکومت دوسروں کی جنگ میں ایندھن بننے کے بجائے مصالحانہ کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسماعیل گیگا مسجد جمشید روڈ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button