ڈی آئی خان، لشکر جھنگوی کا مقامی تکفیری سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کا بدنام زمانہ تکفیری دہشت گرد شاہد دانیال پولیس مقابلے میں واصل جہنم ہوگیا ہے۔ ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والا تکفیری دہشتگرد شاہد دانیال فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس افسران پر حملوں میں انتہائی مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد شاہد دانیال فرقہ ورانہ دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کے کئی مقدمات میں سزا یافتہ تھا، اور سنٹرل جیل ڈی آئی خان میں قید تھا۔ جولائی 2012ء میں ڈیرہ جیل پر حملے کے بعد کئی تکفیری دہشتگردوں کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا۔ فرار ہونے کے بعد شاہد دانیال نے اپنا تکفیری دہشتگرد گروپ ترتیب دیا، اور متحرک پولیس افسران پہ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس دوران شاہد دانیال نے ڈی ایس پی بہاول خان، اے ایس آئی قیصر جہاں سمیت دیگر پولیس افسران کو دہشتگردانہ حملوں میں شہید کیا۔ انٹیلی جنس ادارے شاہد دانیال کی نقل و حرکت سے متعلق انتہائی چوکس تھے۔ کلاچی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مڈی کے علاقے میں چھاپہ مارا تو شاہد دانیال نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں شاہد دانیال موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ربنواز خان نے کلاچی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے