Uncategorized

لاہور، ٹرانسپورٹر کو طالبان کی جانب سے بھتہ کیلئے فون، نہ دینے پر لاری اڈہ اڑانے کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان نے لاہور میں لاری اڈا کے ٹرانسپورٹر سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کر لیا جبکہ مالی معاونت نہ کرنے پر اڈے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دے دی۔ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ اور بھتے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ بادامی باغ پوليس کے مطابق لاری اڈا کے ٹرانسپورٹر محمد حیات کو نامعلوم مقام سے دھمکی آميز کال موصول ہوئی، جس ميں کالعدم تنظيم نے بھتے اور مالی معاونت کا مطالبہ کيا ہے، جبکہ بھتہ اور مالی معاونت نہ کرنے کی صورت ميں اڈے پر دھماکا کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ پوليس نے تھانہ بادامی باغ لاری اڈا ميں ٹيلی گراف ايکٹ اور بھتے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا ہے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ٹیلی فون کال طور خم بارڈر کے علاقے سے ٹریس کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button