Uncategorized

ٹیکسلا، آل سعود مظالم کے خلاف شیعہ تنظیموں کا مشترکہ احتجاج کل ہو گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیخ نمر باقر النمر کو آل سعود کے ہاتھوں شہید کئے جانے اور سعودی حکومت کی طرف سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کل (بروز اتوار) تاریخی شہر ٹیکسلا میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور علاقہ بھر کی ماتمی سنگتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ آل سعود کے مظالم کے خلاف تمام شیعہ تنظیموں کا مشترکہ احتجاج بروز اتوار بعد نماز ظہرین ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button