Uncategorized

لاہور، شیخ باقرالنمر کی شہادت کیخلاف کینٹ میں احتجاجی ریلی، دھرنا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور کے علاقے کینٹ میں امام بارگاہ دربار حسینؑ سے بھٹہ چوک تک شیعان حیدر کرار کی جانب سے شیخ باقر النمر کو سعودی عرب میں شہید کئے جانے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ امام بارگاہ دربار حسینؑ سے نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی بھٹہ چوک تک گئی، جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سعودی عرب کی غیر انسانی پالیسیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سعودی عرب میں شیعہ مذہبی رہنما شیخ باقر النمر اور نائجیریا میں نہتے شہریوں پر فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر امام بارگاہ دربار حسینؑ کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اشرف بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں بے گناہ شیخ باقر النمر کو اپنے چالیس سے زائد ساتھیوں سمیت سزائے موت دی گئی۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ شیخ النمر حق سچ کی آواز بلند کرنیوالے شیعہ عالم تھے، جنہوں نے دور حاضر کی یزیدیت کیخلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں، عالمی برادری کو اس حوالے سے آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم سعودی شیعاں حیدر کرار کیساتھ کھڑے ہیں اور آل سعود کی آمریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button