Uncategorized

خورشید شاہ نے پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی اچھے اشارے نہیں دے رہی، تاہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے، اور اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔ سندھ کے شہر سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی آپریشن جاری رہے اور اسے متنازع نہ کیا جائے، لیکن میاں صاحب کی ٹیم کراچی آپریشن میں مسائل پیدا کر رہی ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی بھرتیوں کی خبریں تو پنجاب سے بھی آتی ہیں، مگر وہاں حکومت فوج نہیں چاہتی، جبکہ پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا کوئی وجود نہیں، دھمکیوں میں اثر لانے کیلئے پرانی تکفیری دہشتگرد تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر رہی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی اچھے اشارے نہیں دے رہی، پاکستان ایٹمی قوت ہے، خطے میں امن و امان کے لئے اپنا کردار ادا کرے، تاہم سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، جبکہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں۔ پاک چین اقتصادری راہداری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے بیانات سے بدگمانیاں پیدا ہو رہی ہیں، اقتصادی راہداری کے روٹ کو تبدیل کیا گیا، تو منصوبے کو نقصان ہوگا، جبکہ پیپلز پارٹی اقتصادی راہداری کے معاملے پر تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو کچھ ہوا، تو ذمہ داروں پر ہی ذمہ داری عائد ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button