شیخ نمر کی شہادت پر سعودی دانشوروں کے بیانات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایک سعودی روزنامہ نگار عبد اللہ الغامدی نے ٹویٹر پر لکھا ہے : آل سعود ایک کافر غیر ملکی کے خلاف عادلانہ مقدمہ چلانے کا انتظام کرتی ہے اور اگر وہ مجرم بھی ہو تب بھی اسے معاف کر دیتی ہے اور اس کی تکریم کرتی ہے جب کہ سعودی عرب کے مرد مسلمان کے خلاف بند کمرے میں مقدمہ چلایا جاتا ہے اور آخر میں سر قلم کیا جاتا ہے ۔
اردن کے ایک سیاسی میدان کے ماہر ڈاکٹر نصیر العمری نے بھی تاکید کی ہے : مصر کے اعتدال پسند اہل سنت کہاں چلے گئے ہیں ؟ عراق کے اہل سنت کیا کر رہے ہیں ؟ شام کے اہل سنت کہاں رہ گئے ہیں ؟ سب آو تا کہ سب مل کر داعش کے وہابیوں سے نفرت کا اظہار کریں ۔
العمری نے مزید کہا : وہ اہل سنت جو وہابی فرقے سے نہیں ہیں وہ کہاں ہیں ؟ تم لوگ کب تک خاموش رہو گے ؟ اگر سنیت اور راہ نبوت پر چلنے والے اور داعشی وہابیت کے مخالف ہو تو اٹھو اور اپنے ہاتھ اوپر اٹھاو ۔
العمری نے تاکید کی : میں ایک طبیعی اور غیر وہابی سنی مسلمان ہوں اور اپنے برادران اہل سنت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انتہا پسند وہابیت سے کہ جو آل سعود فاسد کی بقا کی خواہاں ہے بیزاری کا اظہار کریں ۔
العمری نے اظہار کیا ؛ میں امام حسین (علیہ السلام) کی شہادت کے واقعے کو نہیں سمجھ پا رہا تھا یہاں تک کہ آل سعود نے اس واقعے کو شیخ نمر کو شہید کر کے دوبارہ انجام دیا ہے ۔۔ اب اے بنی امیہ میں تم کو پہچان گیا ہوں ۔۔ نمر شہید ہوئے ہیں ۔
العمری نے کہا : نظام سعودی نے جس طرح جرائم پیشہ وہابی علماء کو خرید رکھا ہے اس طرح وہ شیخ نمر کو نہیں خرید پائے ….طاغوت کا جو دشمن ہے اس کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی ۔
احمد الربح ،ایک سعودی مخالف سرگرم نے بھی تاکید کی ہے : ہم نہیں چاہتے کہ آل سعود ہم پر حکومت کرے ہم شہید شیخ نمر باقر النمر کے ہاتھوں آزاد ہو چکے ہیں ۔ تم نے اس کے جسم کو مارا ہے لیکن اس کی راہ کو پوری دنیا میں زندہ کر دیا ہے ۔
الربح نے مزید کہا : خدا شہید شیخ نمر باقر النمر پر رحمت نازل کرے اس کے لیے یہی عزت اور شرف کافی ہے کہ وہ شرور ترین افراد یعنی آل سود کے ہاتھوں کہ جو خونی کودتا کے ذریعے حکومت پر مسلط ہوئے ہیں شہید ہوئے ہیں ۔
شاکر ظلو م [shaker zalloum]نام کے ایک ٹویٹر نے لکھا ہے : نمر زندہ ہے ،لعنت آل سعود کا پیچھا کرے گی اور اس کثیف حکومت کے لیے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہے سلمان کا دور اگر خدا نے چاہا تو تمہارے خاتمے کا دور ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : شیخ نمر کو شہید کرنے کا حکم امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے صادر ہوا تھا اور ان کے مزدوروں نے اس پر عمل کیا ہے موت کی یہ سزا دینے کا مقصد فتنہ بڑھکانا ہے آل سعود اس فتنے کو بڑھکانے کا آلہء کار ہے اور وہ یہ نہیں سوچ رہے ہیں کہ ان کی سزا کا دن نزدیک ہے ۔
یحیی عسیری سعودی عرب کے ایک مخالف سرگرم نے بھی یاد دہانی کرائی : سعودی عرب نے خشونت اور بے گناہوں کے قتل کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور اس وقت وہ فتنہ کو پروان چڑھا رہا ہے یہ حکومت خشونت کے ذریعے تقویت پاتی ہے لیکن آخر کار جو کچھ اس نے بویا ہے اسی کے ذریعے انجام کو پہنچے گی ۔