داعش سے تعلقات کا شبہ، حساس اداروں نے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی شروع کر دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)داعش سے تعلقات کے شبے میں لاہور سمیت دیگر مقامات سے گرفتاریوں کے بعدعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور دیگرتکفیری دہشتگرد جماعتوں سے رابطے کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے انکشافات پر حساس اداروں نے فیس بک سمیت سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کو عام شہریوں کے علاوہ تکفیری دہشتگرد بھی اپنے روابط کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے جعلی ناموں سے کئی اکاونٹس بنا رکھے ہیں۔ دہشتگرد ان اکاؤنٹس سے اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والوں دہشتگردوں کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سے تعلق رکھتی ہے، اس لئے ان میں سوشل میڈیا کا استعمال کافی زیادہ ہے اور یہ لوگ اپنی ذہانت کی وجہ سے دوسرے شہریوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے اب حساس ادروں نے ان سائٹس کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے پاس ایسے جدید آلات موجود ہیں جن سے کسی بھی جگہ پر موجود شخص کو ٹریس کیا جا سکتا ہے