Uncategorized

سعودی عرب ایران تنازعہ مذاکرات سے حل کیا جائے، شاہ محمود قریشی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی ایران تنازعہ حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ مذاکرات کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ کی آمد سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےملتان کے قدیمی محلہ غریب آباد میں سابق ناظم حیات خان بلوچ کی رہائشگاہ پر استقبالیہ سے خطاب میں کیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ کی تحقیقات میں پاکستان کو بہتر کردار ادا کرنا ہو گا۔ بھارت نت نئے مسائل کھڑے کر دیتا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو دھچکا پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ حکمران بجلی بحران حل کرنے میں ناکام ہو چکے۔ اس موقع پرخضر حیات بلوچ، رانا عبدالجبار، ڈاکٹر اختر ملک، ملک پروان ڈمرا، رانا علی حسن، شوکت حیات چودھری، محمد یوسف چودھری، خادم حسین، رانا الیاس، سکندر حیات بلوچ، ملک رشید، ملک شہزاد، ملک نعیم چودھری۔ عطاالرحمان، حاجی محمد اکرم، غلام شبیر پہوڑ، رانا الیاس اور عمران خان بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button