علامہ ساجد نقوی کی کوششوں سے پاکستان میں مذہبی منافرت پھلانے والے گروہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں، یعقوب شہباز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و سیکریٹری صوبائی سیاسی امور محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ تمام شیعہ و سنی علماء کرام اتحاد امت کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تکفیری گروہ کی حوصلہ شکنی کریں، تکفیری گروہ یہود و نصاریٰ استعمار کے ایجنٹ ہیں، ان کی حوصلہ شکنی میں ہی اسلام کی بقاء کا راز چھپا ہوا ہے، اس وقت مسلمان عالم کو اسوہ شبیری پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے، اسوہ شبیری میں ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے اور اس ہی میں نجات بھی ہے، اس وقت دشمن اسلام مسلمانوں کو لڑوانے کی بھرپور سازشوں میں مصروف عمل ہے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مسلمانوں میں نفاق اور اسلام کے نام پر انسا نیت سوز کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے تاکہ اسلام کا چہرہ دنیا کے سامنے ایسا پیش کریں کہ دنیا اسلام کو دہشت گرد جیسے مجروح نام سے یاد نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور تکفیری اسلام کا نہیں بلکہ سامراج کا وفادار ہے، ان کی حوصلہ شکنی ہر مسلک کے علماء کرام پر واجب ہے، خاص طور پر اُس مسلک پر جن سے وہ اپنا تعلق جوڑتا ہے آج اسلام کو سب سے زیادہ نقصان تکفیری دہشت گرد گروہ نے ہی پہنچایا ہے، جن کا تدارک کر نے کے لیے بلا تفریق مختلف مسلک کے علماء کرام کو متحد ہو کر صرف اور صرف اسلام کا نعرہ بلند کرنا چائیے تاکہ اسلام کا وجود تا قیامت سلامت رہے۔ یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بھرپور کو ششوں سے مملکت خداداد پاکستان میں مذہبی منفرت پھلانے والے گروہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی علامہ ساجد نقوی کی حکمت عملی کی وجہ سے ناکام رہیں گے