Uncategorized

ایران سعودی عرب تنازع فرقہ وارنہ نہیں بلکہ حرمین پر قبضے کی جنگ ہے، مفتی نعیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی کا تعلق قدیم اور لازوال ہے، پاکستان کی ہرمشکل میں سعودی عرب اول دستے کا کردار ادا کرتا رہا ہے، سربراہان مملکت آرمی چیف اور وزیراعظم نے سعودی عرب کی مشکل میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرکے مخلصانہ دوستی کا حق ادا کیا ہے، سعودی ایران تنازع فرقہ وارانہ نہیں قبضے کی جنگ ہے وطن عزیز میں ایران سعودی عرب تنازع کو ہوا دیکر ملک میں فرقہ واریت کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کے بیان سعودی عرب کے حق میں بیان قابل تحسین اور مخلصانہ دوستی کا ثبوت ہے، جس طرح سعودی عرب ہماری ہر مشکل کا ساتھی ہے ہمیں بھی اس کی ہر مشکل میں کام آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب تنازع کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر خطے میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ ایران سعودی عرب تنازع فرقہ وارنہ نہیں بلکہ حرمین پر قبضے کی جنگ ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطحی پر پاکستان کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیںاور پاکستان میں مختلف حیلوں بہانوں سے حالات خراب کیے جارہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button