Uncategorized

جیش محمد اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیر ا تنگ کر دیا گیا ہے، شہباز شریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلی شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف پنجاب میں شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جیش محمد اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیر ا تنگ کر دیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیموں اور شدت پسندوں کو فنڈنگ اور سرپرستی کرنے والوں کا کھوج لگایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان میں متعدد لوگوں کو جن کا کالعدم جیش محمد سے تعلق تھا گرفتار کر لیا اور اُن کے مقامی دفاتر کو سیل کردیا گیا ہے۔ متعدد افراد پٹھانکوٹ واقعے کے بعد سے روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button