Uncategorized

حساس اداروں نے کراچی میں بھی کالعدم جیش محمد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حساس اداروں نے کراچی میں بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم جیش محمد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ گلشن اقبال، ملیر ہالٹ اور گلشن حدید سے 10 تکفیری دہشتگردوںکو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ کراچی میںدہشتگرد مولانا مسعود اظہر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ حساس ادارے ان کے ایک ملازم کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے پٹھان کوٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے کراچی میں بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم جیش محمد کی نگرانی شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 10 تکفیری دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے تمام دفاتر اور کارکنوں کے کوائف بھی جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ اہم کارکنوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ادارے کی ایک ٹیم نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے بعد تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے، جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ملیر ہالٹ کے قریب سکیورٹی پرنٹنگ پریس کے اطراف میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی قانو نافذ کرنے والے اداروں نے تین افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد سندھ حکومت نے بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم جیش محمد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں اسپیشل برانچ اور آئی بی آج سے سندھ بھر میں کارروائیاں شروع کریں گے۔ اس سلسلے میں فورتھ شیڈول کے افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سندھ کے تمام اضلاع میں جیش محمد کے خلاف چھاپے شروع کیے جائیں گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے کراچی میں مولانا مسعود اظہر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور مولانا مسعود اظہر کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ مولانا مسعود اظہر نماز جمعہ پنجاب کالونی کی ایک مسجد میں پڑھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ حساس اداروں نے جیش محمد کے کارکنان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سندھ حکومت اسٹیٹ بینک کو خط لکھے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button