Uncategorized

رانا ثناء اللہ تکفیری دہشتگردوں کی حمایت اور دفاع میں ۲ قد م اور آگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم جیش محمد کیخلاف ثبوت موجود نہیں صرف شک پر تحقیقات کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام جی فار غریدہ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہاولپور اور سیالکوٹ میں ان کے دو تکفیری مدارس اس لئے سیل کئے کہ شاید یہ تکفیری مدارس عالمی دہشتگرد گروہ داعش یا کسی اور کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سے منسلک ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں جیش محمد،حرکت الانصار یا لشکر طیبہ وغیرہ پر جب پابندی لگائی جائے گی اور ان میں سے کچھ لوگ اگر کسی اور نام سے کسی واقعہ میں ملوث پائے جائیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہی تنظیم ملوث ہے کہ ماضی میں وہ جس کا حصہ تھے, رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گلا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان معمولی نوعیت کے واقعات کو اتنا بڑھا چڑھا کر بیان نا کیا کرے،باالخصوص پنجاب میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش کی موجودگی کے حوالے سے جو پنجاب حکومت کا منفی تاثر میڈیا پھیلا رہا ہے اسمیں کوئی صداقت نھیں ہے ۔پاکستان رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن طرز کا آپریشن پنجاب میں شروع کئے جانے کے حوالے سے کئے گئے  ایک سوال پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رینجرز پنجاب میں اختیارات لے کر ایسا کون سا کام کرے گی جو پولیس اور دیگر ادارے نہیں کررہے،ان معمولی مدارس کے خلاف پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جانے والی کاروئیاں قابل اطمینان ہیں،لاہور سمیت پورے پنجاب میں پر امن صورتحال کی وجہ سے لاہور یا پنجاب کے کسی بھی شہر میں پاکستان رینجرز کی جانب سے کسی بھی قسم کے آپریشن کی ضرورت نھیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button