Uncategorized

فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمہ کیلئے اتحاد و یکجہتی ضروری ہے، راو علی اکبر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)فیصل آباد کے ایک مقامی اسکول کے زیر اہتمام محفل میلاد سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل راو علی اکبر نے کہا کہ فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمہ کیلئے تمام مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے محبت اور اتحاد و یگانگت کا درس دیا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں، تمام مسلمانوں کو ربیع الاوّل کے بابرکت اور مقدس مہینے میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ کرنا چاہئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی تکفیری دہشتگردی سے اسلام کا کوئی تعلق نھیں ہے، اسلام جھکے ہوئے سروں کو بلند کرنے کا نام ہے،جھکے سروں کو کاٹنے کا نام اسلام نھیں ہے

راؤ علی اکبر نے سکول میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرتِ رسول پاک (ص) فقط مسلمانوں کے لئے نھیں بلک پوری کائنات کے لئے مشعلِ راہ ہے، اللہ کے نبی پاک (ص) کی حیاتِ طیبہ امن او سکون،مضبت،ایثا رکا درس دیتی ہے،اللہ کے حبیب (ص) نے امیر ،غریب،گورے،کالے،عربی عجمی کے درمیان فرق مٹا کر یہ واضع کیا تھا کہ انسان میں فرق پیدا کرنے کے لئے تقویٰ و پرہیزگاری،محبت و ایثار کا ہونا ضروری ہے،لیکن آجدنیا میں اللہ کے نبی(ص) کی تعلیمات کو عالمی تکفیری دہشتگردی کے پیچھے چھپاکر اسلام کے انتہائی خوبصورت چہرے کو بدنماں کیا جارہا ہے، ایسے موقع پر تمام عاشقانِ رسول پاک (ص) کو چاہئے کہ وہ اللہ کے نبی(ص) اور دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور اسلام کے قلب میں پیوست عالمی تکفیری دہشتگردی کے ذہر آلود خنجر نکال پھینکیں،اور اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں خود اپنی زندگیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احکامات کے مطابق گزارنا پڑے گا تاکہ دنیا و آخرت سکوں قلب اور کامیابیاں میسر آ سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button