پٹھان کوٹ حملہ، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں ازخود نوٹس پر سرچ آپریشن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انڈین ائرفورس بیس پٹھان کوٹ حملہ کے تناظر میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج شام کو ملتان کی بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں آئوٹ سائیڈرز سمیت مختلف اوقات میں آنے والے طلبہ کی چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پروفیسرز، وزیٹنگ ٹیچر، ریذیڈنٹ اور ملازمین کی ٹرانسپورٹ کے لیے علیحدہ اسٹیکر جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے لیے کسی قسم کی ہدایات نہ آنے کے باوجود انتظامیہ نے اپنے طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے گرلز اور بوائز ہاسٹلز میں آئوٹ سائیڈرز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح جامعہ کے تعلیمی اوقات میں بھی آنے اور جانے والے افراد کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیٹنگ ٹیچرکے لیے علیحدہ سے سکیورٹی اسٹیکرز جاری کیے گئے ہیں