Uncategorized

آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن قیامِ امن تک جاری رہیگا، میجر جنرل بلال اکبر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن امن کے قیام تک جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورہ کے موقع پر صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ لوٹ مار کی وارداتوں کو روکنے کیلئے اسٹریٹ کرائم کنٹرول پروگرام تیار کرلیا ہے، جس سے منصوبے پر عمل کے بعد اسٹریٹ کرائم میں بتدریج کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں، جس سے شہر کا امن بحال ہوگیا ہے، لہٰذا آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن امن کے قیام تک جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button