Uncategorized
ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں داعش نے پنجے گاڑھ لئے ہیں، ایم کیو ایم نوابشاہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ نواب شاہ کے زونل انچارج عبدالمجید ایڈووکیٹ و اراکین زونل کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں سے متعلق ڈیڑھ سال قبل قوم کو پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا تھا مگر حکمرانوں نے اپنا متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا اور داعش کی سرگرمیوں کو ماننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے نیٹ ورک کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے، ملک کے دارالحکومت میں داعش نے پنجے گاڑھ لئے ہیں اور اگر حکمرانوں نے یہی پالیسی جاری رکھی اور حقیقت سے انکار کرتے رہے تو مذہبی انتہا پسند عناصر پاکستان تباہ کر دیں گے۔