Uncategorized

داعش کی حمایت کرنے والی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم سانگھڑ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو پہلے ہی آنے والے خطرات سے آگاہ کردیتے ہیں لیکن ملک کے وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس پر توجہ دینے کی بجائے الطاف حسین کا مذاق اڑایا، آج وقت نے ثابت کردیا کہ اسلام آباد اور کراچی میں داعش نہ صرف دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہے بلکہ ملک بھر میں ان کے حامی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا میں گرفتار دہشت گردوں کے اعتراف کے بعد بھی حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے داعش سے نمٹنے کے بجائے داعش کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اس سے پہلے بھی کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں طالبانائزیشن سے قوم کو آگاہ کردیا تھا لیکن اس وقت کے حکمرانوں نے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسے ایک مخصوص لسانی اکائی کے خلاف تعصب قرار دیا تھا، وقت نے ثابت کردیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے اور پاک فوج کے جوانوں سمیت معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی حمایت کرنے والی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button