Uncategorized

ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ہے، علامہ قاضی احمد نورانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جمعیت علماء پاکستان کراچی کے کنوینر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کا اٹھایا جانا خوش آئند ہے، عالمی منڈی میں تیل اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور گیس پائپ لائن مکمل ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر ایرانی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت نے کشادہ ذہنی اور دور بینی سے عالمی رائے عامہ کو بالآخر اپنے حق میں ہموار کرلیا جو حقیقتاً ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، ایران کو تعمیر و ترقی کے بھرپور مواقع ملنے، ایرانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی تجارت کے راستے کھلنے پر دنیا بھر کی ان اسلامی تحریکوں کو تقویت ملی ہے جن کی ایران ہمیشہ اخلاقی حمایت کرتا رہا ہے۔ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا کہ ایران کے لگ بھگ 100 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے لئے ایک خوشخبری ہے، اس تاریخی موقع پر ایران کی قیادت کی ذمہ داریاں اب اور بڑھ گئی ہیں کہ وہ صیہونی سازشوں سے محفوظ رہتے ہوئے اسلامی دنیا کی تقسیم کی کوششوں کو ناکام بنائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button