Uncategorized

وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب اور ایران سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، مشیر اطلاعات سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے دورہ سعودی عرب اور ایران سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا کیونکہ قومی سلامتی کے معاملات تنہا طے کرنے سے ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے۔مولا بخش چانڈیو نے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں ایران اور سعودی عرب تعلقات پر لگی ہوئی ہیں اس لئے اقتصادی اور قومی مفاد کے معاملات پر قوم کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عہدیداروں کی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی پارلیمنٹ میں آنی چائیے اور قومی سلامتی کے معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے تو یہ اچھی روایت ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button