Uncategorized

خلافت کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والے اسلام دشمن ہیں، مولانا سلیم الرحمان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیصل آباد میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث مسلک کے رہنما مولانا سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ خلافت کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والے اسلام دشمن ہیں۔ جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام جامعہ مدنیہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش سے وابستہ لوگ اسلام دشمن قوتو ں کے آلہ کار ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، علمائے کرام داعش جیسی تنظیموں کے گمراہ کن عقائد سے نوجوان نسل کو آگاہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button