Uncategorized

وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ ایران و سعودیہ خوش آئند ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر عاکف طاہر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ خوش آئند ہے، بھارتی حکومت انتہا پسند ہندو تنظیموں پر پابندی لگائے، عالمی برادری نے ہندو و یہودی انتہا پسندی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، حکومت طلبہ یونینز سے پابندی ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت میں طلباء کو بھی جمہوری حقوق ملنے چاہئیں، طلباء یونین نے ملک کو اعلیٰ قیادت فراہم کی ہے، بہت سی تحریکوں میں طلباء نے اہم کردار ادا کیا ہے، طلباء سیاست میں سیاسی جماعتوں کی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، تعلیم برائے امن و ترقی کا نظریہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ طلباء کے دلوں میں عشق رسول کے چراغ روشن کرکے انہیں انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے، پیغمبر اسلام کا سچا امتی انتہا پسند اور دہشتگرد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریت اور خارجیت نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انجمن طلباء اسلام نے تعلیمی اداروں میں فروغ عشق رسول کیلئے اہم خدمات سرانجام دی ہیں، فروغ عشق رسول ہی انتہا پسندی کا توڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد کے نام پر دہشتگردی کرنیوالوں نے اسلام کا چہرہ داغدار کیا ہے، ملکی ترقی کیلئے طلباء اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button