پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: پانچ لاکھ روپے سر کی قیمت والا کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پہاڑی پورہ کے علاقہ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گرد خلیل خان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر پہاڑی پورہ کے علاقہ میں کی گئی جس دوران خلیل خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد ایک کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے جس کا تعلق خیبرایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ دہشت گرد سال 2009ء میں مومن ٹاون خودکش حملہ میں ملوث ہے۔ جس میں 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔ ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button