Uncategorized

سندھ حکومت بیلنس پالیسی ترک کرے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کسی صورت قبول نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے گزشتہ پندرہ روز میں شہر قائد میں پچاس سے زائد شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملت جعفریہ کے افراد کی بلاجواز گرفتاریاں برداشت نہیں کی جائیں گی، شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اہل خانہ کو حراساں کیا جا رہا ہے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ احسان دانش، علی حسین نقوی، میثم عابدی، رضا نقوی، ڈاکٹر مدثر حسین، سجاد اکبر، زین رضا، احسن عباس، رضوان پنجوانی موجود تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے پر امن افراد کو پریشان کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کراچی میں موجود کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد داعش میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کو شیلٹر فراہم کر رہی تو دوسری جانب ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اہل خانہ سے جھوٹے مقدمات قائم نہ کرنے اور رہائی کیلئے رشوت طلب کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ و آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ پولیس کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں اور محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف نوٹس لیں، بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ملت جعفریہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button