Uncategorized

داعش کیخلاف جہاد امت پر فرض ہو چکا ہے، تحفظ ناموس رسالت محاذ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام داعش اور کالعدم تنظیموں کیخلاف اور آپریشن ضرب عضب کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں علماء و مشائخ اور اہلسنّت جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین ’’داعش کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘‘ اور ’’امریکہ نہ طالبان، پاکستان پاکستان‘‘ جیسے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرے کی قیادت تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری محمد علی نقشبندی، سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد حسیب قادری، علامہ احمد علی قصور ی، سنی تحریک کے مولانا مجاہد عبدالرسول، مفتی محمد عمران حنفی، علامہ نعیم جاوید نوری، صاحبزادہ نعیم عارف نوری، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، مولانا محمد اعظم نعیمی، مولانا رب نواز جلالی، قاری عبد الکریم جلالی، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، پیر بشیر احمد یوسفی، صاحبزادہ ارشد نعیمی، سید امداد حسین شاہ، میر آصف اکبر، پیر بشیر احمد، صاحبزادہ بلال گردیزی، علامہ عباس مجددی، طارق لطیف اور حافظ احسان الحق صدیقی نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ رضائے مصطفی نے کہا کہ داعش کیخلاف جہاد امت پر فرض ہو چکا ہے، داعش، القاعدہ اور طالبان فساد فی الارض کے مجرم ہیں، کالعدم جماعتوں کے نام نہیں کام پر پابندی لگائی جائے، مسلم ممالک کا فوجی اتحاد مسلک کی بنیاد پر نہیں بننا چاہیئے بلکہ اس اتحاد میں سب کو شامل کیا جائے۔ مولانا محمد علی نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان میں داعش کے سہولت کاروں اور مددگاروں کو پکڑنے میں غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، مسلم فوجی اتحاد 34 نہیں 54 اسلامی ممالک کا بننا چاہیئے، پاکستان کی فوج کو کسی صورت سعودی عرب نہ بھیجا جائے، پاکستان کی فوج کرایہ کی فوج نہیں ہے۔ مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ داعش کا پاکستان میں سب سے بڑا حامی حکمرانوں کی ناک کے نیچے لال مسجد میں بیٹھا ہوا ہے۔ مولانا عبدالعزیز کی عدم گرفتار ی سے ثابت ہو چکا ہے کہ حکمران داعش سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کی عقیدتوں کا مرکز ہے لیکن حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں، کبھی حرمین شریفین کو حقیقی خطرہ ہوا تو حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اہلسنّت سب سے آگے ہونگے۔ مولانا مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ پاکستان میں داعش کو پھیلنے سے پہلے ہی کچلنا ہو گا، داعش کا سہولت کار امریکہ و اسرائیل ہے، داعش کے پاکستان میں موجود نظریاتی حامیوں کو بھی پکڑا جائے۔ علامہ احمد علی قصوری نے کہا کہ مسلم ممالک یمن پر بمباری بند کروائیں اور یمن سعودیہ تنازعہ حل کروائیں، داعش سے ڈرنا نہیں لڑنا ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button