ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کی آئی جی خیبرپختونخواہ سے ملاقات
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ اصغر عسکری، ملک اقرار حسین، ارشاد حسین بنگش اور ایڈووکیٹ آصف ممتاز نے خیبر پختونخواہ کے آئی جی پولیس ناصر درانی سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی معاملات اور علامہ ناصر عباس کے خلاف کاٹی گئی بےبنیاد ایف آئی آر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماوں نے کے پی کے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر قسم کے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ناصر درانی نے امن و امان کے قیام کو یقنی بنانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا اور ہر قسم کے مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کے قائدین عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام محمد بلور کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا