Uncategorized

دہشتگردوں کا تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، کامیاب نہیں ہو نے دیں گے، مسرت چیمہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے چارسدہ کی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو مزید وسیع کرنے اور اسکی رفتار کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈے پاکستانی قوم کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔ اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور انشااللہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی دم لیں گے۔ خیبر پختوانخواہ دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس کی بھرپور مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور شدت پسندی کا رجحان رکھنے والوں کا قلع قمع کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلانے کو مزید وسیع کرنے اور اسکی رفتار کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔دہشتگردوں کی طرف سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے لیکن ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔دہشتگردی کے خلاف یہ قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی اور وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button