یونیورسٹی سانحہ، ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی یاد میں آج ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے اور تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس اور صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی سطح پر خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں ایک اور آزاد کشمیر میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں 4 تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سمیت 20 افراد کو شہید جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ چاروں تکفیری دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد افغان سمیں استعمال کر رہے تھے