پاکستانی شیعہ خبریں
معصوم لوگوں پر حملہ کرنا بزدلی ہے، گارڈ محمد عثمان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی حملے میں دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑنے والے سکیورٹی گارڈز نے طالب علموں پر آنے والی گولیاں اپنے اوپر لیں اور دہشتگردوں کو آڈیٹوریم تک جانے سے روکا، جہاں طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سکیورٹی گارڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں، کیونکہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنا بزدلی کا کام ہے، اگر انہیں ہتھیار چلانے کا اتنا ہی شوق ہے، تو ہمارے ساتھ لڑیں، ہم ہر دم تیار ہیں لڑنے کیلئے۔ عثمان کا کہنا تھا کہ طالب علم کو کتابیں اٹھائے پڑھنے کیلئے آتے ہیں اور وہ معصوم ہیں۔ دوسرے سکیورٹی گارڈ ذاکر علی بھی دہشتگردوں کے آگے ڈھال بن گیا اور طالب علموں کو محفوظ راستے سے باہر پہنچایا اور خود دہشتگردوں کی گولیوں سے زخمی ہوگیا، جوکہ ہسپتال میں زیر علاج ہے