پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان،سانحہ چارسدہ کیخلاف کالجز کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں کالجز کے سینکڑوں طلباء نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ہے، جس نے بعد ازاں جلسے کی صورت اختیار کرلی۔ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی اداروں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ایک کے سینکڑوں طلباء کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلی کی صورت میں مختلف شاہراؤں سے گزر توپانوالہ چوک پر اکھٹے ہوئے۔ احتجاجی ریلی کی وجہ سے کئی مقامات پر آمدورفت معطل ہوگئی۔ طلباء نے حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے غفلت برت رہی ہے۔ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے، قوم دہشتگردوں سے ڈرنے والی نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button