Uncategorized

دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کی ضرورت ہے، شیعہ علما کونسل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری اور جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے چارسدہ یونیورسٹی میں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ تکفیری دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کرکے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کیا جائے، اسی میں قومی مفاد ہے، کوئٹہ،جمرود اور اب باچا خان یونیورسٹی میں ہونیوالی دہشتگردی سے واضح ہو گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا زور مذہبی طبقے کو ہراساں کرنے کی طرف رہا، تکفیری دہشتگرد آزادانہ کارروائیاں کرتے رہے۔

لاہور میں صوبائی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، لیکن افسوسناک بات ہے کہ الزام مذہبی طبقے پر لگایا گیا، حالانکہ تمام مکاتب فکر کے درمیان ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر اتحاد امت کی فضا موجود ہے، 1990ءکی دہائی میں کچھ بازاری قسم کے لوگوں کو پالا گیا جنہوں نے طوفان بدتمیزی برپا کیا مگر انہیں کسی مسلک نے اپنا نمائندہ قرارد نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مدارس کو جہاد افغانستان میں استعمال ضرور کیا گیا مگر پورے مسلک کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان چلانے والوں کا زیادہ زور مجالس عزا منعقد کروانے اور عزاداری کے جلوس نکلوانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے، انہیں گرفتار کرنے اور شریف شہریوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر زور رہا، توتکفیری دہشتگردوں کا کھوج کس نے لگانا تھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button