Uncategorized

تعلیمی اداروں پر حملے افسوسناک ہیں، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہداء کے حق میں دعا مغفرت کی۔ لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے درجنوں طلباء نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی پرزور مذمت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں پر اس طرح سے حملے افسوسناک ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، بحثیت قوم تمام پاکستانیوں کا اتحا و یکجتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button