Uncategorized

سانحہ چارسدہ کیخلاف انجمن طلبا اسلام کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انجمن طلباء اسلام کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی کے شہید طلباء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی کے نہتے طلباء پر حملہ دہشتگردوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں انجمن طلباء اسلام لاہور کے ناظم حافظ مستنصر احمد کے علاوہ درجنوں طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سانخہ باچا خان یونیورسٹی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کا ٹھوس پلان بنائے۔ انجمن طلباء اسلام مشکل کی اس گھڑی میں باچا خان یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے طلباء کے حوصلے پست نہیں کر سکتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button