پاکستانی شیعہ خبریں

ملک کے حالات نازک، وزیراعظم سوئزرلینڈ میں، وزیر داخلہ لاپتہ، فیصل کریم کنڈی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ہم پولیس کے ان دو نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے حملے کے دوران تکفیری دہشتگردوں کو فرنٹ لائن پر روکا اور یونیورسٹی کو بہت بڑی تباہی سے محفوظ رکھا۔ آرمی پبلک سکول اور باچا خان یونیورسٹی پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔اسلام آباد سمیت پورے پنجاب میں تکفیری دہشتگرد اور انکے سہولت کا موجود ہیںموجود ہیں، انکے خلاف کارروائی کی جائے۔

فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔ جو جماعتیں کل تک اس جنگ کو پرائی جنگ کہتے تھے، آج پیپلز پارٹی کے موقف کی تائیدکرتے ہوئے اس جنگ کو اپنی جنگ کہہ رہے ہیں۔ دہشتگردی پر اس وقت تک قابو نہیں پایا جا سکتا، جب تک افغانستان، انڈیا اور پاکستان آپس میں مل بیٹھ کر اعتماد کا رشتہ بحال نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بیس نکات منظور کئے تھے اور اس پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کی نگرانی میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، آج ایک سال ہونے کو ہے، لیکن اس کمیٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا، جس سے وفاق کی طرف سے اس اہم مسئلے پر سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم ان حالات میں بھی سوئزرلینڈ کے دورے پر ہیں، جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی لاپتہ ہیں۔ اس سب کے باوجود میڈیا خاموش ہے۔اسلاما آباد سمیت پورے پنجاب میںتکفیری دہشتگرد اور انکے سہولت کارموجود ہیں، لیکن اس حوالے سے وفاق پنجاب میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ خیبر پختونخواتکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کی کیا پالیسی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور ہمیں پرائی جنگ میں داخل ہونے سے گریز کرنا چاہیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button