Uncategorized

میڈیا پر حملے داعش کی منصوبہ بندی ہے، گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ صفورا کے گرفتار تکفیری دہشتگرد  حافظ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کی میٹنگ میں میڈیا پرحملےکا منصوبہ بنایا گیا تھا۔میٹنگ میں طے کیا گیا کہ میڈیا کو آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنے اورداعش کو دہشت گرد کہنے کی سزا دینی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کے گرفتار اہم تکفیری دہشت گرد حافظ عمر نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیاکہ گرفتاری سے دو ماہ پہلے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ جس میں طے کیا گیا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت اورداعش کو تکفیری دہشت گرد کہنے کیخلاف میڈیا پر حملے کئے جائیں گے۔اس فیصلے کے بعد نجی ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جی وینز اور دفاتر پر حملے کئے گئے۔تکفیری  دہشت گرد حافظ عمر پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا امیر ہے۔ سیکورٹی اداروں نے اسے گجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button