پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کے سہولت کاربھی پھانسی کےحق دار،قانونی ماہرین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میںملوث تکفیری دہشت گردوں کی کسی بھی طرح کی مدد اور انہیں سہولت فراہم کرنے والے بھی ملکی قانون کے تحت تکفیری دہشت گردوں کی طرح ہی پھانسی کے مستحق ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیئر وکیل سلیم شاہ ہوتی کا کہنا ہے کہ اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران سانحہ چارسدہ میںتکفیری دہشت گردوں کی مدد کرنے والے گرفتار تکفیری سہولت کاروں کو بھی سزائے موت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے ہی اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت جنوری 2015 میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2014 میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد صدارتی حکم نامہ کے تحت ملک میں پھانسی پر عائد کئی سالہ پابندی اٹھالی گئی تھی، جس کے بعد فوجی عدالتوں کو یہ اختیار حاصل ہوگیا تھا کہ وہ تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور ہینڈلرز کو بھی بغیر کسی امتیاز کے سزائے موت سنا سکتی ہیں۔

سلیم شاہ ہوتی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر باچا خان یونیورسٹی کے گرفتار سہولت کاروں کے کیس کو فوجی عدالتوں میں بھیجے، تاکہ انہیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ایک اور سینیئر وکیل الیاس اورکزئی کا کہنا تھا کہ اگرچہ سزائے موت کا قانون تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر بھی عائد ہوتا ہے، لیکن فوری طور پر عوام میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض اوقات لوگ غلطی سے تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کار بن جاتے ہیں اور سامنے والے کو جانے بغیر مدد فراہم کر دیتے ہیں۔ایڈووکیٹ شبیر خلیل نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے اور منصفانہ فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے انہیں اپنے دفاع کے لیے وکیل فراہم کیا جانا چاہیے۔

ایڈووکیٹ مختیار علی کا کہنا تھا کہ ہم جان بوجھ کر تکفیری دہشت گردوں کی مدد اور انہیں سہولت فراہم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ایڈووکیٹ جواد علی نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے حوالے سے ملکی قانون بالکل واضح ہے، تاہم اس حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button