پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فوج کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی فوری گرفتاری قابل تحسین اقدام ہے، اگر ملک میں ہونے والے ہر سانحے کے بعد اسی تیز رفتاری سےتکفیری دہشت گردوں کا تعاقب کیا جاتا تو آج یہ ملک دہشت گردی کی آگ میں نہ جل رہا ہوتا۔ پاک فوج ملک کا مقتدر ادارہ ہے جسے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

آج کئی سال گذر جانے کے باوجود کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے وارث ملک کے آئینی اداروں سے انصاف کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ چھلگری، جیکب آباد اور شکارپور سمیت ملک کے طول و عرض میں بہنے والے خون ناحق کا حساب کون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان میں غیر سنجیدہ ہے، اس لئے کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیمیں آج بھی ملک بھر میں نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کاپاکستا میں سرپرست مولنا عبالعزیز آج بھی آزاد ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ ان کے وکیل صفائی نظر آتے ہیں۔ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف منافقانہ رویہ دہشت گردی کے خاتمہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا کے ممتاز انقلابی رہنماء شیخ محمد ابراہیم زکزاکی عالم اسلام کے عظیم رہنماء ہیں۔ جن سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی عقیدت ہے، نائیجریا کی اسرائیل نواز حکومت کی جانب سے ان کی بلاجواز گرفتاری پر ہمیں تشویش ہے لہذا انہیں جلد رہا کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button